Sunday, May 27, 2012

پاکستان کو خلافت راشدہ کے طرز پر استوار کرنا ہے

ہمیں انشااللہ پاکستان کو خلافت راشدہ کے طرز پر استوار کرنا ہے کیوں کے یہی وعدہ کر کے ہم نے اسے الله سے مانگا تھا اور اس کے لئے ہمیں ایسے افراد کی ضرورت ہے جو 'نرم دم گفتگو گرم دم جستجو پاک دل اور پاکباز ہوں' جو کے کسی بھی سیاسی قائد کی خصوصیات نہیں ہیں تو ظاہر ہے کے وہ سیاسی جماعت کے قائد نہیں ہوں گے بلکے 'جنیدی اور اردشیری' کا خوبصورت امتزاج ہوں گے.
اپنے کردار سے خالد طارق اور ٹیپو کی نمائندگی کریں گے. قہھاری، غففاری، قددوسی اور جبروتی صفات کے ملک ہوں گے. اس بات کو سوچ سوچ کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کے وہ کون ہوں گے ضرورت اس بات کی ہے کے ہم اس قابل ہوں کے انکو پہچان کر حق کا ساتھ دینے کے لئے کھڑے ہو سکیں چاہے کتنا ہی نقصان کیوں نہ برداشت کرنا پڑے

اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کے پاکستان میں کونسا نظام حکومت قائم ہونا چاہیے - اول تو یہ سوال ہی افسوسناک ہے کے ایک اسلام کے نام پر قائم ہونے والی ریاست کے طرز حکومت اور آئین کے متعلق سوچنے کی ضرورت ہے کہ وہ کیا ہو. خلافت راشدہ سیریز جو کے  ٢٠٠٩سے ٢٠١٠ کے درمیان چلی تھے میں آپ کے تمام سوالوں کا جواب بدرجہ اتم موجود ہے.امید ہے اسکو تفصیل سے سننے کے بعد اپ کے تمام شکوک شبہات دور ہو جائیں گے اور آپ پاکستان کے مستقبل کے بارے میں ایک واضح سوچ اور تخیّل کے حامل ہو جائیں گے.آپ جو بھی ہیں اور جہاں ہیں تییاری کیجیے علم اور ہنر دونوں کے لحاظ سے آپ کو پاکستان کی ہر ممکن خدمت کے لئے تییار ھونا چائیے تاکے بوقت ضرورت آپ اسکے کام آ سکیں  

.

0 comments:

Post a Comment

Leave a comment